بلدیہ شعبہ خوراک کا لال مرچ کارخانے پرچھاپہ، مرچ میں شامل کیا جانے والارنگ اور مضرصحت تیل برآمد

منگل 13 فروری 2018 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بلدیہ شعبہ خوراک نے فوڈکنٹرولنگ آفیسر کی نگرانی میں گرونگرمیں لال مرچ کارخانے پرچھاپہ مارکرمرچ میں شامل کیا جانے والارنگ،مضرصحت تیل کے نمونے حاصل کرلئے،لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

بلدیہ شعبہ خوراک نے میئرمیونسپل کارپوریشن سید طیب حسین اورمیونسپل کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر فوڈکنٹرولنگ آفیسرتوحیداحمد راجپوت کی نگرانی میں پھلیلی تھانے کی حدودگرونگرکے علاقے میں مچھلی مارکیٹ کے قریب ظہیرالدین ولد کریم الدین نامی شخص کے لال مرچ بنانے اورپیکنگ کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارکرمرچوں میں ملاوٹ کیلئے استعمال ہونے والا رنگ اورمضرصحت تیل کے نمونے حاصل کرلئے، ذرائع کاکہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے تیل جانوروں کی آرائیشوں سے حاصل تیارکیاگیاہے، نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دئیے ہیں جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد فوڈ قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :