حیسکو کا بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

منگل 13 فروری 2018 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) حیسکو ترجمان کے مطابق20فروری تک بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی ضروری مرمت کی وجہ سے معطل رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کی وجہ 66کے وی اسلام کوٹ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی فیڈر تھر کول ۔ 66 کے وی نبی سر گرڈاسٹیشن کے میمن کنری فیڈر۔132 کے وی سوسائٹی نوابشاہ د گرڈاسٹیشن کے سوسائٹی فیڈر فیڈر66 کے وی کنری گرڈاسٹیشن کے کنری B-1 کنٹرولنگ 10/13 پاور ٹرانسفارمر T-1 سے منسلک تمام آؤٹ گوئنگ فیڈرز 132 کے وی کوٹری سائٹ گرڈاسٹیشن کے T-2 پاور ٹرانسفارمرم سے منسلک فیڈروں۔

132 کے وی جھمپیر گرڈاسٹیشن کیT-1 پاور ٹرانسفارمر سے منسلک فیڈروں۔ 132 شالمانی گرڈاسٹیشن کے T-1 پاور ٹرانسفارمر سے منسلک 11 کے وی آؤٹ گوئنگ فیڈروں کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات اور مختلف دنوں میں معطل رہیگی مزید براں بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کی وجہ 220 کے وی ہالا ناکہ گرڈاسٹیشن کے مارکیٹ ٹاور، سارفراز بابا، حیات بابا، بوہری بازار، ہیرآباد، میانی فاریسٹ ، پبلک ہیلتھ ، HDA ، فردوس کالونی اور لیاقت کالونی فیڈروں۔

(جاری ہے)

132 کے وی راجپوتانہ گرڈاسٹیشن کے HDA فیڈر۔132 کے وی قاسم آباد گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی نیرون کوٹ ، G.M شاہ ، انور ولاز، سٹیزن کالونی اور صدر فیڈروں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک معطل رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :