تھانہ سٹی اٹک اور تھانہ حسن ابدال کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف الگ الگ کاروائی، 2ملزمان گرفتار

منگل 13 فروری 2018 23:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) تھانہ سٹی اٹک اور تھانہ حسن ابدال کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف الگ الگ کاروائی 2ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق حسن ابدال پولیس کرش پلانٹ بھوئی گارڈ کے قریب موجود تھی کہ ایک شخص چادر اوڑھے پیدل آتا دکھائی دیا جس نے پولیس کو دیکھ کر راستہ بدلنے کی کوشش کی پولیس نے اسے مشکوک جان کر گھیرا اور تو اس کے قبضہ سے دائیں کاندھے پر لٹکی ہوئی بندوق 12بور برآمد ہوئیجسے ان لوڈ کیا گیا تو اس میں 2ضرب روند بھی موجود تھے دریافت پر اس نے اپنا نام محمد جنید ولد مقصود الٰہی بتایا اسلحہ رکھنے کے سلسلے میں وہ کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا اسی طرح اٹک سٹی پولیس نے ریلوے پھاٹک نزد محمود آباد کے نزدیک ایک پیدل آنے والے شخص کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو اس شلوار کی ڈب سے ایک 32بور پسٹل برآمد ہوئی جسے ان لوڈ کیا گیا تو اس میں سے 5ضرب روند بھی برآمد ہوئے ملزم جس کا نام محمد عرفان ولد محمد سلیم معلوم ہوا اسلحے کے سلسلے میں کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا جس پر اس کے کلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :