کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 14 فروری 2018 09:33

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2018ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے ملحقہ لانگوآباد میں نا معلوم افراد کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔  سکیورٹی فورسز کے اہلکار ریلوے ٹریک کی پٹرولنگ پر مامور تھے۔ سیکیورٹی اہلکار 2 موٹرسائیکلوں پرگشت کررہےتھے۔شہید ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک اسلم اور شبیر، نائیک محمد سعید اور سپاہی امجد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :