مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، علامات واضح

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ فروری 11:06

مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، علامات واضح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتےہوئے معروف ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی علامات بھی واضح ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور ریلی کی صرت میں آنا تھا تو شہبازشریف نے انہیں جہاز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جبکہ احسن اقبال کے گروپ نے کہا کہ موٹروے سے جائیں، دس اگست کو پہلے نواز شریف موٹروے سے گئے پھر انہوں نے اپنا رُخ جی ٹی روڈ کی جانب موڑ لیا اور پھر ایک گروپ تھا جو میاں صاحب کو جی ٹی روڈ سے لانا چاہتا تھا اور وہ گروپ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کا ہے جو کہ بنیادی طور پر مریم نواز کا گروپ ہے۔

ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ مسلم لیگ ن توڑ پھوڑ کا شکار ہو چکی ہے اور اس کی علامات بھی اب واضح ہو رہی ہیں۔ مریم نواز نے راجہ ظفر الحق سے کلمہ پڑھوالیا ہے جس کے بعد راجی ظفر الحق نے بھی کہا ہے کہ جو مریم نواز سے اختلاف کرے گا اس کی پارٹی میں جگہ نہیں ہو گی ۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :