لودھراں الیکشن جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن نے لوگوں کو کیا لالچ دی ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 11:13

لودھراں الیکشن جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن نے لوگوں کو کیا لالچ دی ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پشاور میں جو جلسہ کیا اس میں انہوں نے لوگوں میں ساڑھے تین ہزار ٹرانسفارمرز تقسیم کیے اور لوگوں سے کہا کہ آپ نے بس جلسے میں آنا ہے۔

(جاری ہے)

باقی جلسے یہ جیسے بھرتے ہیں ہمیں بھی پتہ ہے کہ لوگوں کو جلسے میں بلانے کے لیے تین، تین ہزار روپے دیتے ہیں۔ جس سیٹ کی آپ بات کر رہے ہیں وہاں وزیر اعلیٰ ان کا اپنا ہے ، وہاں ابھی تک گیس کی خبر لگی ہوئی ہے کہ گیس مفت ملے گی ، جہاں جاتے ہیں گیس کے پائپ ڈال دیتے ہیں ، بجلی کا اعلان کر دیتے ہیں تو غریبوں کو تو وہی چاہئیے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :