لودھراں الیکشن سے قبل میں نے عوام میں بیداری کی لہر پیدا کی کہ وہ پیسے کی سیاست سے متاثر نہ ہوں،عائشہ گلا لئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2018 12:19

لودھراں الیکشن سے قبل میں نے عوام میں بیداری کی لہر پیدا کی کہ وہ پیسے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 14فروری 2018ء) عائشہ گلا لئی نے لودھراں کے انتخابات میں ن لیگ کی جیت کا کریڈیٹ لیتے ہوئے کہا کہ لودھراں الیکشن سے قبل میں نے عوام میں بیداری کی لہر پیدا کی کہ وہ پیسے کی سیاست سے متاثر نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحر ف کارکن عائشہ گلا لئی کا بھی لودھران کے الیکشن سے متعلق مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ لودھراں کے الیکشن میں ن لیگ تو جیت گئی ہے لیکن اس سے نواز شریف یا ان کے پارٹی کے نظریے کی جیت نہیں ہوئی بلکہ لودھراں کے عوام نے پیسے کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین نے الیکشن جیتنے کے لئے پیسوں کا بہت زیادہ استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

اور لودھراں سے پی ٹی آئی کی طرف سے ایک بچے کو الیکشن لڑنے کے لئے کھڑا کیا گیا۔اور وہ بھی صرف اس بنیاد پر کہ وہ جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔لیکن لودھراں کے عوام نے پیسے کی سیاست کو مسترد کر دیا۔عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ میں نے لودھراں الیکشن سے قبل تین جلسے کئے اور عوام میں یہ بیداری پیدا کی کہ آپ کسی کی لینڈ کروزریا بریانی کی پلیٹ سے متاثر نہ ہوں ۔اور نہ انگریزی میں اردو بولنے والے لہجے سے متاثر ہوں۔اور یہی وجہ ہے کہ لودھراں کی عوام نے علی ترین کو ووٹ نہیں دیا۔