متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف 6 کیسز درج ہوئے، وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 14 فروری 2018 13:45

متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف 6 کیسز درج ہوئے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف چھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ان میں غیر قانونی الاٹمنٹس، بورڈ کی املاک انتہائی کم قیمتوں پر فروخت، ایک ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر قانونی ہائی لنک پرائیویٹ لمیٹڈ میں غیر قانونی سرمایہ کاری، پاکستان ماڈل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن فائونڈیشن میں غیر قانونی بھرتیوں اور بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزیر قانون محمود بشیر ورک نے بتایا کہ نیب نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نیب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران، اہلکاروں کے خلاف چھ کیسز رجسٹرڈ کئے ہیں۔ ان میں غیر قانونی الاٹمنٹس، بورڈ کی املاک انتہائی کم قیمتوں پر فروخت، ایک ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر قانونی ہائی لنک پرائیویٹ لمیٹڈ میں غیر قانونی سرمایہ کاری، پاکستان ماڈل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن فائونڈیشن میں غیر قانونی بھرتیوں اور بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیاں شامل ہیں۔