قومی اسمبلی نے نظام انصاف برائے کم سن افراد بل 2017ء کی منظوری دے دی

بدھ فروری 13:50

قومی اسمبلی نے نظام انصاف برائے کم سن افراد بل 2017ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے نظام انصاف برائے کم سن افراد بل 2017ء کی منظوری دے دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ نظام انصاف برائے کم سن افراد بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ نظام انصاف برائے کم سن بل 2017ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :