صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 14 فروری 2018 14:18

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید ..
کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداپنی بز دلا نہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، یہ با ت انہو ں نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا ،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت اور وحشت پھیلا نے والو ں کا انکی قبروں تک پیچھا کر یں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔