اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ شروع کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 فروری 2018 14:01

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ شروع کردیا
یروشلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2018ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ شروع کردیا،کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مشکل میں پڑ گئے ، پولیس نے حکام سے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔پولیس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ،رشوت سمیت دیگر معاملات پر تحقیقات کی جارہی ہے ،جس کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو پیش کی جائے گی۔دوسری جانب نیتن یاہو نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :