لودھراں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے اپوزیشن کے بے بنیاد بیانیہ کو مسترد کر دیا ،وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال

بدھ 14 فروری 2018 14:37

لودھراں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے اپوزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ لودھراں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے اپوزیشن کے بے بنیاد بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ سینٹ میں بہت سے ایسے ارکان لائے گئے جو سیاسی کارکن ہیں، پاکستان کا ووٹر اور سیاسی کارکن بکتا نہیں ، عمران خان کو جس نے پیشکش کی اس کو بے نقاب کریں، 2013ء کے مینڈیٹ کے حوالے سے دھرنے میں لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے۔

لودھراں کے ووٹرز کو اس منتخب ایوان سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے وراثتی سیاست کی بھی نفی کر دی ہے، لاہور مال روڈ کے جلسہ میں پارلیمنٹ کے حوالے سے جو بیانیہ دیا گیا وہ بھی لودھراں کے عوام نے مسترد کر دیا۔