آئندہ عام انتخابات میں بھی نواز شریف پر اعتماد کریں گے، چوہدری جعفر اقبال

بدھ 14 فروری 2018 14:38

آئندہ عام انتخابات میں بھی نواز شریف پر اعتماد کریں گے، چوہدری جعفر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر مملکت میری ٹائم آفیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کا خود تحفظ کریں گے، 2013ء کے عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیٹ دیا ، وہ آئندہ عام انتخابات میںبھی نواز شریف پر اعتماد کریں گے، دہشت گردی نیشنل ایکشن پلان اور انتخابی اصلاحات کے حوالیسے سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ بارے غیر شائستہ الفاط استعمال کرنے پر لودھراں کے ووٹروں نے ضمنی الیکشن میں عمرا ن خان کے امیدوار کو مسترد کردیا ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران دہشت گردی کے خاتمے، نیشنل ایکشن پلان اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا جس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :