کھادوں کے متناسب استعمال سے جامن کی بڑھوتری یقینی بنائی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

بدھ 14 فروری 2018 14:38

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے جامن کے کاشتکاروں اور باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہو سکتی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی گلی سڑی کھاد 20سے 30کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں کو 50سی55 کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جام کے چھوٹے پودوں کو ایک پائو یوریا ، ایک پائو ڈی اے پی ، آدھا کلوگرام ایس او پی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3پائو یوریا، 3 پائو ڈی اے پی اور 3 پائو ایس او پی فی پودا ہوتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے 7سی10دن کے وقفہ سے پانی دیناچاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ سردی کے موسم ، کورے کی راتوں اور پھل کی بڑھوتری کے ایام میں جامن کے پودے کو ضرور آبپاشی کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت ، رہنمائی کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔