صوبہ پنجاب بھر میں یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد

بدھ 14 فروری 2018 14:38

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) صوبائی حکومت کی جانب سے یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں دفعہ 144 کے تحت حکم جاری کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے قبل کپاس کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوران کاشتکاروں کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کرائے جائیں گے بلکہ ان کی فصل کپاس بھی تلف کر دی جائے گی جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے قبل اگیتی کپاس کاشت کرنے کی صورت میں گلابی سنڈی کا حملہ بڑھ جاتا ہے جس سے کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جس کے پیش نظر یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ گلابی سنڈی کا تدارک اور حملہ کی روک تھام کر کے کپاس کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :