وزیر خزانہ پنجاب کل ورلڈ بنک گروپ کے زیر اہتمام نیو یارک میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا پہلے روز کنٹری سیشن میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں محاصل کے کردار پر بات کریں گی

بدھ 14 فروری 2018 14:59

وزیر خزانہ پنجاب کل ورلڈ بنک گروپ کے زیر اہتمام نیو یارک میں منعقدہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کل ( جمعرات )ٹیکسیشن اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے عنوان سے ورلڈ بنک گروپ کے زیر اہتمام نیو یارک میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دُنیا بھرسے سینکڑوں کی تعداد میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز، بزنس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔کانفرنس میں متعلقہ موضوعات پر 9اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا پہلے روز کنٹری سیشن میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں محاصل کے کردار پر بات کریں گی ۔اسی سیشن میں ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات، درپیش مسائل اور ان کے حل سے بھی بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :