قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں ترک سفیراحسان مصطفی کی ملاقات ‘دو طرفہ تعلقات ‘اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکی کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ پاکستان اور ترکی کا اہم عالمی و علاقائی امور پر موقف یکساں ہے‘ دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے‘ دونوں ممالک کی قیادت موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے‘ ایاز صادق ترک عوام پاکستان کو دوسرا گھر تصور کرتے ہیں‘ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ترک سفیر

بدھ 14 فروری 2018 15:16

قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں ترک سفیراحسان مصطفی کی ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ پاکستان اور ترکی کا اہم عالمی و علاقائی امور پر موقف یکساں ہے‘ دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے‘ دونوں ممالک کی قیادت موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے‘ ترک سفیر احسان مصطفی یرداکول نے کہا کہ ترک عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں‘ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے پاکستان میں تر کی کے سفیراحسان مصطفی یرداکول نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تر کی مشترکہ مذہب ،ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں دونوں برادر اسلامی ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔ پاکستان کو تر کی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی قیادتیں موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں سے ہمکنار کرنے کے لیے کوشاں ہیں اوردونوں ممالک میں حالیہ سالوںمیں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ہم آہنگی کے فروغ اور دونوں اقوام کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ترک سفیر احسان مصطفی یرداکول نے کہا کہ تر کی پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے ۔

تر کی کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں اور تر کی ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و خو شحالی کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی میر ے لیے باعث فخر ہے ۔