Live Updates

تخریب کاری کے ہر واقعہ کا پختونوں سے تعلق جوڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے،

ایوان سے ایک متفقہ قرارداد منظور کر کے یہ پیغام دیا جائے کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کا نکتہ اعتراض پراظہار خیال

بدھ 14 فروری 2018 16:16

تخریب کاری کے ہر واقعہ کا پختونوں سے تعلق جوڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ تخریب کاری کے ہر واقعہ کا پختونوں سے تعلق جوڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ایوان سے ایک متفقہ قرارداد منظور کر کے یہ پیغام دیا جائے کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شہریار آفریدی نے کہاکہ ملتان ریلوے سٹیشن پر دہشت گردی کے واقعات میں پشتونوں کو دکھایا گیا ہے، یہ ہماری قوم سے ناانصافی ہے، پختونوں نے ہمیشہ حب الوطنی کا ثبوت دیا، ہماری قربانیوںکو مدنظر رکھتے ہوئے نا انصافی کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

ایوان میں قرارداد منظور کر کے پیغام دیا جائے کہ تخریب کاروںکا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات