سعودی پاکستانی بحری مشقیں جاری

سعودی اور پاکستانی بحری جہاز متعدد عسکری فوجی آپریشنوں کا تجربہ کررہے ہیں،ڈائریکٹربریگیڈیئر ساجر العنزی

بدھ 14 فروری 2018 16:16

سعودی پاکستانی بحری مشقیں جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) خلیج عرب میں سعودی پاکستانی افواج کی بحری مشقیں نسیم البحر 11اور درع الساحل 4 کے عنوان سے مسلسل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ساجر العنزی نے واضح کیا کہ سعودی اور پاکستانی بحری جہاز متعدد عسکری فوجی آپریشنوں کا تجربہ کررہے ہیں۔آبدوزوں سے نمٹنے اور جہازوں پر ہیلی کاپٹر اتارنے، انہیں ایندھن فراہم کرنے اور اپنی جگہ پر قائم ٹھکانوں پر میزائل داغنے کی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :