موٹر وے سے جانے کا مشورہ دینے والے کہاں ہیں؟نواز شریف کی اشاروں میں چوہدری نثار پر تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2018 15:49

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 14فروری 2018ء) گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی نواز شریف کے ساتھ ایک ملاقات ہوئی تھی ۔جس میں نواز شریف بہت خوشگوار موڈمیں نظر آئے۔کیونکہ لودھراں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی تھی اور اس کا کریڈٹ لیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام نے میری نا اہلیت کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔اور اس کا ثبوت لودھراں میں ہونے والے انتخابا ت ہیں۔

اس ملاقات کے دوران نواز شریف نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے موٹروے سے جانے کا مشورہ دینے والے کہاں ہیں؟جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں نے کہا کہ آج کل وہ بہت ناراض ہیں جب کہ وزرات مملکت برائے امور طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اب نظر نہیں آئیں گے۔ کیونکہ چوہدری نثار نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرس کی تھی جس میں وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے سخت ناراض نظر آئے اور انہوں نے پارٹی میں تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کو چوہدری نثار نے ا سلام آباد سے لاہور بزریعہ موٹروے آنے کا مشور ہ دیا تھا لیکن مریم نواز ،طلال چوہدری اور دیگر ساتھیوں کا خیال تھا کہ نواز شریف لاہور جانے کے لئے جی ٹی روڈ کے راستے کا استعمال کریں۔جس کے بعد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کی بات مانی اور جی ٹی روڈ کے زریعے لاہور پہنچے۔جس کے بعد جی ٹی روڈ کی مسلم لیگ ن کی یہ ریلی بہت کامیاب ہوئی اور سیاسی حلقوں نے اسے نواز شریف کا پاور شو قرار دیا تھا۔