چیف جسٹس کے ریمارکس پر مریم نواز کا سخت رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 16:12

چیف جسٹس کے ریمارکس پر مریم نواز کا سخت رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان میں نا اہل شخص کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس زیر سماعت ہے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ کیا کسی چور کو بھی پارٹی کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے؟ جس کو ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ الفاظ پڑھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ بغض اور انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنس کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا ، نہ کچھ نکلا! ایک اور ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اقامہ فیصلہ تاریخ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سنگین غلطی کو دوہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :