پی ٹی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن کے مطابق بھرتی کے لئے ٹیسٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں سوالات کا جواب

بدھ 14 فروری 2018 17:48

پی ٹی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن کے مطابق بھرتی کے لئے ٹیسٹ لینے کی کوئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) ایمپلائز سروس ریگولیشن کے مطابق بھرتی کے لئے ٹیسٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے میں بھرتی کے لئے شارٹ لسٹنگ رولز کے تحت محکمانہ شارٹ لسٹنگ کمیٹی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ چار لوگوں کو بلوچستان سے بھرتی کیا گیا ہے اور تمام صوبوں کا کوٹہ مقرر ہے۔ بلوچستان کا کوٹہ بڑھا کر 7.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت بھی ملازمت پر بھرتی کے لئے اشتہار دیا جاتا ہے اس میں کوٹہ بھی ضرور شامل ہوتا ہے، کوٹہ کے بغیر بھرتی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

متعلقہ عنوان :