ْمقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں لڑکی کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 14 فروری 2018 18:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن نے کٹھ پتلی حکومت سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری لڑکی صائمہ وانی کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے صائمہ وانی کو 24جنوری کو ضلع شوپیاںکے علاقے چائی گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران سر میں گولی ماردی تھی اور وہ اٹھارہ روز تک صورہ ہسپتال سرینگر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے بعد چل بسی ۔

فوجیوں نے محاصرے کی کارروائی کے دوان صائمہ کے بھائی سمیر وانی اور ایک اور نوجوان فردوس احمد لون کی بھی گولیاں ما ر کر شہید کر دیا تھا۔ انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے انسانی حقوق کمیشن میں ایک عرضداشت جمع کرائی ہے جس میں صائمہ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :