چیئرمین سینیٹ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور بوسنیا کے عوام کو قریب لانے کیلئے پارلیمانی سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، میاں رضا ربانی

بدھ فروری 19:00

چیئرمین سینیٹ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے پاکستان اور بوسنیا کے مابین پارلیمانی سطح پر دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری سماجی و اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور دونوں ممالک اہم فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں ۔ ملاقات میں پارلیمانی دوستی گروپس کو موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ دونوں پارلیمان کے سیکرٹریٹس وفود کے تبادلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے فائد ہ اٹھانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ بوسنیا کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو بوسنیا کی نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کے سربراہ کی جانب سے بوسنیا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ نے بھی بوسنیا کی سینیٹ کے چیئرمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :