وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

بدھ 14 فروری 2018 19:20

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہید اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

وطن عزیز میں قیام امن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے اپنے کئے کی سزا ضرور پائیں گے۔بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔اتحاد کی قوت سے پاک دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے رہیں گے۔