سورج مکھی کی زیادہ سے زیادہ کاشت ملکی خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کرداراداکرسکتی ہے، ڈاکٹرشوکت علی
بدھ 14 فروری 2018 19:31
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ضلع مظفرگڑھ میں دوسری بڑی فصلات کی طرح سورج مکھی بھی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔محکمہ زراعت کاشتکاروں اور کسانوں سے تعاون سے سورج مکھی کی فصل کوبڑے پیمانے پرمظفرگڑھ میں کاشت کروانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
جو کاشتکار ربیع یا خریف کی فصلیں کاشت نہیں کرسکتے وہ ان فصلوں کے درمیانی عرصہ میں باآسانی سورج مکھی کی فصل کاشت کرسکتے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی عابد نے بتایاکہ سورج مکھی کی فصل کا دورانیہ تقریباً100سے 125دن پر محیط ہوتاہے۔ ضلع مظفر گڑھ سمیت جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت موسم بہارمیں10جنوری تا اختتام ِ فروری اور موسم خزاں میں 25جولائی تا20 اگست ہے۔ یائی سن33،ٹی40318،اگورا4, ایس ایف0046 ،ایس278،این کے ار مونی اور کونڈی جیسی اقسام عام اقسام کی نسبت زیادہ پیداور دیتی ہیں اس لئے کاشتکاروں کو چاہیئے کہ اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کے ہائبرڈ بیج اپنے علاقے کی نسبت سے کاشت کریں۔ سورج مکھی کی زیادہ پیداور حاصل کرنے کے لئے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اسکی پیداور میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے۔ سورج مکھی کی کاشت پلانٹر،ٹریکٹرڈرل یاسنگل رو کاٹن ڈرل،پریا کیرا اور ڈبلنگ(چوپا)کے طریقوں سے کی جاسکتی ہے،انہوںنے کہاکہ کھادوں کااستعمال بروقت اورزمین کی زرخیزی کی بنیاد پرکرنا چاہیے۔سورج مکھی کی بوائی کے وقت پونی2بوری ڈی اے پی اور 1بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ اور آدھی بوری یوریا پہلے پانی کے ساتھ اور آدھی بوری دوسرے پانی کے ساتھ ڈالیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.