مریم نواز اور نواز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی درخواست، وزارت داخلہ کی جانب سے عمل نہ کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ فروری 19:23

مریم نواز اور نواز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی درخواست، وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) مریم نواز اور نواز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے عمل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست ممکنہ طور پر رواں ماہ نیب کیسز کے فیصلوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے معروف صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان نہیں۔ وزارت داخلہ نیب کی درخواست پر عمل نہیں کرے گی۔ اس معاملے میں بھی ممکنہ طور پر سپریم کورٹ ہی مداخلت کرے گی۔