وزیراعلیٰ شہبازشریف کی رانا محمد حیات خان کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت

بدھ 14 فروری 2018 19:46

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی رانا محمد حیات خان کی رہائشگاہ آمد، والد کے ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پھولنگر لمبے جاگیر میں رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان کی رہائشگاہ پر گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان او ررانا محمد اسحاق خان کے والد ،سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے چچا اور چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خان کے دادا رانا محمد نثار خان کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا-وزیراعلیٰ نے رانا محمدحیات خان ،رانامحمد اقبال خان اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمد نثار خان مرحوم نے اپنے علاقے کے عوام کی دل و جان سے خدمت کی ہے اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔مرحوم ملنسار اور شفیق شخصیت کے مالک تھے۔ انہوںنے کہاکہ رانا محمد نثار خان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔مجھے ان کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔