متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی میں معاملات طے پا جانے کا امکان

فاروق ستار نے پی ایس پی کے 9اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست واپس لینے پر غور شروع کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 19:50

متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی میں معاملات طے پا جانے کا امکان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ) :متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی میں معاملات طے پا جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ فاروق ستار نے پی ایس پی کے 9اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست واپس لینے پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست گزشتہ کافی دنوں سے عجیب صورتحال سے دوچار ہے۔سینیٹ کی ایک سیٹ پر ٹکٹ کے جھگڑے نے ایم کیو ایم کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار اور عامر خان کے حامیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکا ر کر دیا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق فاروق ستار نے اپنا پلڑا بھاری کرنے کے لیے زبردست سیاسی چال چل دی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی میں معاملات طے پا جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ فاروق ستار نے پی ایس پی کے 9اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست واپس لینے پر غور شروع کر دیا۔امید ہے کہ وہ درخواست جلد واپس لے لیں گے اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں معاملات طے پا جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :