سلمان مجاہد بلوچ پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام، ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے تصدیق کردی، سلمان مجاہد بلوچ کو ذہنی مریض بھی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ فروری 20:11

سلمان مجاہد بلوچ پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام، ایم کیو ایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر نوجوان لڑکی علینہ کی جانب سے لگائے جانے والے زیادتی کے الزامات کے بعد اب ارم عظیم فاروقی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ پر لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کردی ہے۔ ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کو ذہنی مریض بھی قرار دے دیا ہے۔ ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد اس قدر ذہنی مریض ہے کہ وہ صبح آپ کو تشدد کا نشانہ بنائے گا اور پھر شامل کو آپ کا پاوں پکڑ لے گا۔ ارم عطیم فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ وہ علینہ کو جانتی ہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد علینہ ان کے پاس آئی تھی اور مدد طلب کی تھی۔ علینہ کے الزامات کے حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: