وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

بدھ 14 فروری 2018 20:58

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور آر آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ اشفاق ساجد نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔

متعلقہ عنوان :