لاہور،عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

بدھ فروری 21:05

لاہور،عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی جس میں سیاست دانوں، وکلا رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی۔ عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ فاروق حیدر موددی نے دعا کرائی۔

عاصمہ جہانگیر کا اتوار کو لاہور میں انتقال ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدیق جیلانی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن، سابق گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار، کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ شہریار خان ممتاز قانون دان رضا کاظم فاروق طارق، پی ٹی وی کے جنرل منیجر شاہد ندیم ، ماہر تعمیرات نیر علی دادا، عثمان پیرزادہ، آئی اے رحمان، حسین نقی، احمد رشید، عباس رشید کے علاوہ وکلا، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :