جڑانوالہ میں اوباوشوں نے امام مسجد کے کمسن بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

امام مسجد کے منع کرنے پر بگڑے نوجوانوں نے اسکی ناک کاٹ ڈالی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ فروری 20:49

جڑانوالہ میں اوباوشوں نے امام مسجد کے کمسن بیٹے کو زیادتی کا نشانہ ..
جڑانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):جڑانوالہ میں اوباوشوں نے امام مسجد کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔امام مسجد کے منع کرنے پر بگڑے نوجوانوں نے اسکی ناک کاٹ ڈالی،باپ بیٹے کو ابتدائی طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوباشوں نے انسانیت کو شرما دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ہی علاقے کے امام مسجد کے پانچ سالہ بیٹے کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کے باپ نے اس بات پر ملزمان سے سرزنش کی تو بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکی ناک کاٹ دی۔باپ اور بیٹے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا۔