محمد نواز شریف اج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں ، مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،

لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جیت اس کا واضح ثبوت ہے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ فروری 21:59

محمد نواز شریف اج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں ، مسلم لیگ (ن) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ لوگوں کی اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف سے لازوال محبت آج بھی قائم ہے اور لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیت اس کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف مستقبل میں بھی ملکی سیاست کا مرکزی نقطہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے اپنائے اور قومی اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے۔ محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے قانون کی حکمرانی ہی کے لیے خود کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ کمزور اور لاچار افراد کی آواز تھیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا۔