وزیر اعلی پنچاب کی خصوصی ہدایات پر تحصیل گوجر خان میں 6 روزہ ہیلتھ میلہ 19فروری سی شروع ہو رہا ہے، ڈاکٹر عمر فاروق

بدھ 14 فروری 2018 22:20

وزیر اعلی پنچاب کی خصوصی ہدایات پر تحصیل گوجر خان میں 6 روزہ ہیلتھ میلہ ..
گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر اعلی پنچاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر تحصیل گوجر خان میں 6 روزہ ہیلتھ میلہ 19فروری سے 24فروری تک انعقاد پزیر ہو رہا ہے جس میں مختلف بیمار یوں کے مفت ٹیسٹ کیے جا ئیں گے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں موجود ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق نے میڈیا کے نما ئندوں کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ میلہ ٹی ایچ کیو،آر ایچ سی مندرہ،آر ایچ سی دولتالہ،بی ایچ یوججہ،بی ایچ یو جر موٹ کلاںاور سوئی چیماں میں لگایا جائے گا جس میںہپیا ٹائٹس بی سی،بلڈ پریشر،پھپھڑوں کی بیما ریوں،ملیر یا اور ٹی بی کے ٹیسٹ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں کی نگرانی میں کیے جا ئیں گے۔ ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ہیلتھ میلہ کی تیاریاں آخری مر احل میں ہیں جس کے لیے ڈی سی او روالپنڈی طلعت محمود گوندل اور سی ای او ڈاکٹر سہیل چوہدری خصوصی تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :