پرائمری سکول کاگ کی طالبہ رانی بی بی نے وزیراعظم سے خصوصی انعام وصول کر کے ہری پور کا نام روشن کر دیا

بدھ 14 فروری 2018 22:22

ہری پور۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سرکاری تعلیمی اداروں کے بچے تعلیم کے میدان میں کسی سے کم نہیں، پرائمری سکول کاگ کی طالبہ رانی بی بی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خصوصی انعام وصول کر کے ضلع ہری پور کا نام پورے خیبر پختونخوا میں روشن کیا، یہ گورنمنٹ پرائمری سکول کاگ کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

وسیلہ تعلیم ضلع ہری پور میں پرائمری سکول کاگ کی ہونہار طلبہ رانی بی بی نے جماعت چہارم میں پہلی پوزیشن حاصل کی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وسیلہ تعلیم میں ہماری ہونہار طالب علم بچی نے پوری ضلع میں جماعت چہارم میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کی شاندار کارکردگی اور قابلیت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پرائمری سکول کاگ کی ہونہا طالبہ رانی بی بی کو ٹیبلٹ کا خصوصی انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :