ریحام خان کی کتاب سے خوفزدہ نہیں

کسی کو دھمکی دینے کی بھی ضرورت نہیں، سب کو معلوم ہے کہ کتاب کے معاملے کے پیچھے ن لیگ ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ فروری 22:39

ریحام خان کی کتاب سے خوفزدہ نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے خوفزدہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات پر ردعمل دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ریحام خان کی کتاب سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں۔ جبکہ اس معاملے کو لے کر تحریک اںصاف کے کسی کارکن کو دھمکی دینے کی بھی ضرورت نہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ کتاب کے معاملے کے پیچھے ن لیگ ہے۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ عمران خان کی مزید گفتگو ملاحظہ کیجیے: