مسلسل شکست پر مایوس ہوں،لودھراں ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کو سوچنا ہوگا،شیخ رشید احمد
(ن) لیگ کے ووٹ بینک کو تسلیم کرتا ہوں، چوہدری نثار نے ٹرین مس کردی ہے اگر اپنے ساتھ دس بیس لوگوں کو لیکر گئے تو بات بنے گی، ْشہباز شریف بہت سمجھ دار سیاسی آدمی ہیں چوہدری نثار کیلئے نواز شریف کو کبھی نہیں چھوڑینگے، نواز شریف کے کیس کا فیصلہ دیکھنا ہوگا آئندہ الیکشن میں نواز شریف کیس بھی بہت اثر انداز ہوگا ،ہوسکتا ہے ہوسکتا ہے زرداری سینیٹ کی سیٹوں میں اکثریت حاصل کرلیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو
بدھ 14 فروری 2018 22:46
(جاری ہے)
لودھرا ں کا الیکشن بہت بڑا تھا ملکی سیاست پر اثر تو پڑا ہے الیکشن میں شکست کے بعد عمران خان کو سوچنا ہوگا آئندہ الیکشن میں عمران خان کس کو ٹکٹ دیتا ہے اور کیسے امیدوار لائیں گے جو بہت اہم ہوگا۔
نواز شریف کے کیس کا فیصلہ دیکھنا ہوگا آئندہ الیکشن میں نواز شریف کیس بھی بہت اثر انداز ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو اس کیس میں بچتا نہیں دیکھ رہا ۔ چوہدری نثار اگر دس بیس لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر باہر جاتے ہیں تو ٹھیک مگر مجھے لگتا ہے چوہدری نثار نے ٹرین مس کردی ہے۔ شہباز شریف بہت سمجھ دار سیاسی آدمی ہیں چوہدری نثار کیلئے نواز شریف کو کبھی نہیں چھوڑینگے۔ شہباز شریف کی سیاست نواز شریف کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ چوہدری نثار نے اگر ڈان لیکس اوپن کردی تو مطلب ہے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کی سیاست اچھی چل رہی ہے ہوسکتا ہے سینیٹ کی سیٹوں میں اکثریت حاصل کرلیں۔ ایم کیو ایم کے آپس میں جھگڑے کے باعث آصف علی زرداری دو مزید سیٹیں حاصل کرلیں گے۔ مگر جنرل الیکشن میں پنجاب سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہوجائے گاپنجاب میں الیکشن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں کبھی جلسوں میں رش کو دیکھ کر متاثر نہیں ہوا ڈھاکہ میں تنہا خطاب کرتا تھا لاہور جلسے میں میں نے جذبات میں آکر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ نہیں دیا مجھے امید تھی میرے پیچھے عمران خان اور پیپلپزپارٹی بھی استعفے دے دے گی مگر مجھے بتہ افسوس ہوا ان لوگوں نے استعفے نہیں دیئے چار سالوں میں میں واحد آدمی ہوں جس نے بہت مشکل وقت گزارا مگر خوش ایک بات پر ہوں قومی اسمبلی میں میں واحد تھا جس نے ختم نبوتؐ کا مسئلہ اٹھایا۔ اس مسئلے میں عیر ملکی لابیاں بھی شامل ہیں ن لیگ کی طرف سے زاہد حامد کے علاوہ انوشہ رحمن اور پیچھے نواز شریف تھا۔ آج کل کچھ مایوس ہوں دو کیس ہیں شکست ہوچکی ہے ۔ ایل این جی اور لودھراں کا الیکشن‘ راولپنڈی میں میرا تعمیر کردہ کالج مکمل ہونے کے قریب ہے مگر یہ لوگ مکمل نہیں ہونے دیتے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ویسے بھی سکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ دے رہے ہیں میں بھی اپنا کیس خود لڑوں گا۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ کا بلوم برگ کوانٹرویو
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
-
سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
-
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.