کوئٹہ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا 4ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

بدھ فروری 22:46

کوئٹہ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا 4ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی وتخریب کاری کی ہرشکل قابل مذمت ہے ہم کسی کو معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انکوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ،،گورنر نے شہید اہلکاران کے لواحقین ہے اظہار ہمداردی وافسوس کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :