مسائل زیادہ اور وسائل محدود ہیں اس کے باوجود دستیاب وسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت بروئے کار لا کر عوام کی بہبود کے لئے استعمال میں لایا جا رہا ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک میر ضیاء اللہ لانگوکی مختلف وفود سے بات چیت

بدھ 14 فروری 2018 23:30

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قابل عمل اقدامات کر رہی ہے مسائل زیادہ اور وسائل محدود ہیں اس کے باوجود دستیاب وسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت بروئے کار لا کر عوام کی بہبود کے لئے استعمال میں لایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان بکھری آبادی پر مشتمل وسیع العریض صوبہ ہے جس میں ترقی کی رفتار ماضی میں نہایت سست رہی ہے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے غیر معمولی ترقیاتی پروگرامز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نوجوان قیادت ہیں جو عوام کو درپیش مسائل کا حل چاہتے تھے اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ اور پوری کابینہ پوری تندہی سے کام کر رہی ہے اور اس کے ثمرات چند ہی ہفتوں میں سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں وزیر اعلیٰ کی کھلی کچہری میں عوام بلا روک ٹوک سربراہ صوبائی حکومت کے روبرو اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں کھلی کچہری کی افادیت کے پیش نظر ان کا دائرہ کار پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں وسیع کرکے ڈپٹی کمشنرز کو بھی عوامی مسائل کے فودی حل کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے دوراس اثرات برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وقت میں بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن سعی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :