عیسائی برادری کے روزے کے دوران شراب کی دکانیں اور اسکی خرید و فروخت بند رکھی جائے،کرسچن پیس الائنس پاکستان

بدھ 14 فروری 2018 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کرسچن پیس الائنس پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عیسائی برادری کے روزے کے دوران شراب کی دکانیں اور اسکی خرید و فروخت بند رکھی جائے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 14فروری سے یکم اپریل تک مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر منایا جاتا ہے اس دوران عیسائی برادری اپنے عقائد و طریقہ کے مطابق روزے کا اہتمام کرتی ہے اس دوران ہمارا مطالبہ ہے کہ شراب کی دکانیں بند رکھی جائیں اور شراب کی خرید و فروخت بھی نہ کی جائے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جس طرح مسلمانوں کے روزوں کا احترام کیا جاتا ہے عیسائیوں کے روزے کا بھی احترام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :