سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو دعوت نہیں دی، وہ کابل سے بغیر دعوت کے ان کے گھر آیا، وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے صدارتی خطاب پر بحث کا جواب

جمعرات 15 فروری 2018 15:35

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو دعوت نہیں دی، وہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بچوں کی شادیوں پر صرف خاندان کے لوگوں کو ہی بلایا، انہوں نے دوسرے لوگوں کی طرح اہم شخصیات کو بلا کر تحائف نہیں لئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی صدارتی خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور ان کے بھائی نے اپنے بچوں کی شادیاں کیں، صرف خاندان کے لوگوں کو بلایا۔

انہوں نے دوسرے لوگوں کی طرح لوگوں سے تحائف نہیں لئے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو دعوت نہیں دی، وہ کابل میں تھے، بغیر دعوت کے وہ ان کے گھر آیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ کس طرح کوئی دوسرے ملک کا لیڈر بغیر اجازت کیسے آسکتا ہے۔ محمود بشیر ورک نے کہا کہ میں نے یہ کہا ہے کہ بغیر دعوت کے آئے ہیں۔