․وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے دوران سکول وین کو نشانہ بنانے مذمت

جمعرات 15 فروری 2018 22:52

․وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے دوران سکول وین کو نشانہ بنانے مذمت کی ہے، واقعہ کے نتیجہ میں سکول وین کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح کی بلااشتعال اور اور غیر اخلاقی کارروائیوں نے بھارت کا حقیقی چہرہ دکھا دیا ہے۔ بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے سکول وین کے ڈرائیور کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل دعا کی۔