برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت احمد سلطان المعروف حضرت سخی سرور ؒ کا 15روزہ عرس یکم مارچ سے شروع ہو گا

جمعرات 15 فروری 2018 22:58

برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت احمد سلطان المعروف حضرت سخی سرور ؒ کا 15روزہ ..
ڈی جی خان۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت احمد سلطان المعروف حضرت سخی سرور ؒ کا 15روزہ عرس یکم مارچ سے شروع ہو گا ․ عرس کی سکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہاکہ زائرین کی سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ․ متعلقہ محکمے اس سلسلے میں اپنے پلان جلد مرتب کر کے رپورٹ پیش کریں ․ دربار کے گرد اوراہم مقامات پر خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ․ پہاڑوں اور حساس مقامات کی پٹرولنگ کے ساتھ پولیس اور بی ایم پی کی پکٹس قائم کر کے چوکس و متحرک جوان تعینات کیے جائیں ․ متعلقہ اداروں اور فورسز کو اطلاع دیئے اور اندراج کے بغیر گھروں میں مہمان ٹھہرانے پر پابندی ہو گی ․ خلاف ورزی پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے ․ عرس کے دوران میجک ، سرکس سمیت د یگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی․ درگاہ کے گرد تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں ․ اجلاس میں بتایاگیاکہ زائرین اور د یگر لوگوں کی سات مختلف مقامات پر ہاتھ اور آلات سے چیکنگ کی جائے گی․ دربار کے گرد حساس مقامات کو مانیٹر کرنے کیلئے رات کی تاریکی میں دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے 31خفیہ کیمرے نصب کر کے کنٹرول روم قائم کر دیاگیاہے اور ڈی آر وی سسٹم مزید بہتر کر دیاگیاہے ․ دربار کی طرف آنے والے مختلف راستوں اور حساس آٹھ مقامات کو بھی خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا․ دربار اور ارد گرد کے راستوں پر بی ایم پی کی 13اور پولیس کی 12پکٹس جلد قائم کر دی جائیں گی ․ پارکنگ محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ عرس کے دوران منشیات اور دیگر سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیاجائے گا․ درگاہ کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ وسوئپنگ کی جائے گی ․ اجلاس میں ایس پی انور چشتی ، کمانڈنٹ بی ایم پی جمیل احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ عبدالجبار ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کے علاوہ ڈاکٹرناطق حیات ، محمد ربنواز ، ملک بشیر اعوان ، مہر حفیظ احمد ، چودھری فرمائش علی سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔