آرمی چیف کی فاٹا کے قبائلیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت

اب متاثرین کو معاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈ درکار نہیں ہوگا ،آئی ایس پی آر

جمعرات 15 فروری 2018 23:00

آرمی چیف کی فاٹا کے قبائلیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے قبائلیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اب متاثرین کو معاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈ درکار نہیں ہوگا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جمعرات کے روز بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے قبائلی بھائیوں کی ہر ممکن تعاون کی ہدایت دی ہیں، اب متاثرین کو معاوضے کی وصولی کے لئے وطن کارڈ درکار نہیں ہوگا بلکہ ان کا شناختی کارڈ ہی بطور شناخت استعمال ہو گا، متاثرین 31مئی سے پہلے شناختی کارڈ بنوالیں جبکہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے والی31مئی تک وطن کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :