نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت،راؤ انوار کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا

عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر راؤ انوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 فروری 2018 11:10

نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت،راؤ انوار کے تمام اکاؤنٹس منجمد ..
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16فروری 2018ء)نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت میں راؤ انوار کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران راؤ انوار کو عدالتی حکم اور حفاظت کی ضمانت کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

عدالت نے گزشتہ روز سماعت کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا جس میں راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو راؤ انوار کے تمام اکؤنٹس مجمند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی راؤ انوار سے واٹس ایپ پر گفتگو ہوئی اور راؤ انوار نے آئی جی سندھ کو گرفتاری کی یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود وہ عدالت پیش نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے بہت بڑا موقع ضائع کر دیا۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اس کیس میں پولیس نے سستی دکھائی لیکن دیر سے صحیح پر راؤ انوار کو گرفتار کر لیں گے۔آئی جی سندھ نے دوران سماعت کا کہا کہ اس کیس کے گواہان کی سیکورٹی کو خدشہ ہے۔جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو گواہان کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے راؤ انوار کو پکڑنے کے لئے ایف آئی اے ،ایم آئی،آئی ایس آئی سے بھی مدد مانگ لی۔کیس کی سماعت 15دن کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔