بھنڈ ی کی کا شت کیلئے گر م مرطو ب آب و ہوا کی ضرورت ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 16 فروری 2018 17:17

سلانوالی۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ بھنڈی موسم گرما کی اہم سبزیات میںسے ا یک ہے بھنڈ ی کی کا شت کیلئے گر م مرطو ب آب و ہوا کی ضرورت ہے یہ کہر کے اثرات کو برداشت نہیں کرتی ، کا شت کے وقت اگر مطلع ابرآلود ہوجا ئے اوردرجہ حرارت 20 درجہ سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگا ئو متاثر ہوتا ہے بیج کے بہترین اگا ئو اوربڑھوتری کے لئے در جہ حرارت 20 تا 30 سینٹی گریڈ ہونا چاہیے، بھنڈی کی سال میں 2 مرتبہ بڑی کا میابی سے کا شت کی جاتی ہے پہلی فصل وسط فروری سے مارچ کے آخرتک کا شت کی جاتی ہے فروری اورمارچ میں کا شتہ فصل اگست اورستمبرتک پھل دیتی ہے بھنڈی توری کی بیجائی کے لئے اچھے اگائو والا 10 تا 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے تاہم بیج کی فصل کا شت کرنے کے لئے 6کلوگرام بیج کافی ہے بھنڈی توری کو ہرقسم کی زمین میں کا شت کیا جاسکتا ہے ۔