کھادیں فصلوںکوجدید طریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہیں، زرعی ماہرین

جمعہ 16 فروری 2018 17:17

سلانوالی۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوںکے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوںکوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہیں یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکے لئے 30 سے 70 فیصد اضافے کاباعث بنتی ہیں، نامیاتی کھادیں کسی بھی فصل کی پیداوار بڑھانے میںنہ صرف اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتر بنانے اس میںپانی محفوظ کرنے اور پانی کونیچے جڑوں تک جانے میںمددکرتی ہیں غیر نامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی زرخیزی میںکمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوںکوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے نامیاتی کھادوںمیںگوبرکی کھاد ، مرغیوںکا فضلہ فصل کی پیداوار بڑھانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں پاکستان میںگوبر کی کھادکی بہت زیادہ مقدار ہے تمام نامیاتی کھادیںعام طورپرکمپوسٹ کوگلے سڑے نامیاتی ماد ے کی تخریب کاری سے حاصل کیاجاتا ہے ان میںزیادہ تر پتے پھلوںکے چھلکے بچی کچی خورا ک اورپھلوں کے رس شامل ہیں یہ تمام قدرتی کھادیں ہوتی ہیں اورتخریب کاری کاعمل بھی بغیرکسی کمیائی مادے کے مکمل ہوجاتا ہے اس میں بڑی تعداد میں ورمز ہوتے ہیں جونامیاتی مادے کوغیرنامیاتی مادے میںتبدیل کردیتے ہیں ان میںزہریلے مادے پیدانہیں ہوتے کیونکہ یہ نامیاتی مادوں سے تیارکیاجاتا ہے ماہرین کے مطابق یہ زمین کی زرخیزی میںاضافے کاباعث بنتے ہیں یہ زمین کوکاشتکاری کیلئے زرخیز اوربہتربناتی ہے اچھی زمین میںاگائے جانے والے پودے اوردرخت وہ تمام ضروری اجزائے خوراک جوپودوںکواپنی نشوونماکیلئے چاہیے ہوتے ہیں مہیاکرتے ہیں۔