شارجہ میں بچی پانی کی بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 فروری 2018 16:42

شارجہ میں بچی پانی کی بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) شارجہ کے ال دہید کے علاقے میں ایک بچی پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے واقع سے متعلق گلف نیوز کو بتایا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ منگل کے روز پیش آیا ۔ اس دو سالہ بنگلہ دیشی بچی کو فوری طور پرشارجہ کے ال دہید اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے دماغ پر اثر ہونے کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ہے۔

ال دہید پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم کو اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے بچی کے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ انکی لاپرواہی کی وجہ سے بچی کی جان گئی ہے۔ پولیس نے ماں باپ کو بچوں سے متعلق مزید ذمہ دار ہونے کی ہدایات جاری کیں ہیں اور تاکید کی ہے کہ چھوٹے بچوں کو پانی اور بجلی والی اشیاء سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :