سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھے نکاس اورنامیاتی مادے والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں ، زرعی ماہرین

جمعہ 16 فروری 2018 18:01

ملتان۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) محکمہ زراعت ملتان کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم گرما میں اُگائی جانے والی سبزیوں کریلہ، گھیا کدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر اور کھیرا کی کاشت کا وقت فروری تا مارچ ہے۔سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھے نکاس اورنامیاتی مادے والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں ۔

(جاری ہے)

سبزیوں کی کاشت سے پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میںملا دیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جائے۔ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہو جائے تو اس پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔کریلہ ، گھیا کدو ،چپن کدو، گھیا توری، تر اورکھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوںجانب کریں۔

متعلقہ عنوان :